الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
162. خبيب بن إساف أبو عبد الرحمن بن عتبة بن عمرو
سیدنا خبیب بن اساف ابوعبدالرحمن بن عتبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4180
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، أَنَا خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خُبَيْبٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي قَبْلَ أَنْ نُسْلِمَ، فَقُلْنَا: إِنَّا لَنَسْتَحِي أَنْ يَشْهَدَ قَوْمُنَا مَشْهَدًا لَا نَشْهَدُهُ مَعَهُمْ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقَدْ أَسْلَمْتُمْ؟ قُلْنَا: لَا، فَقَالَ: أَنَا لَا أَسْتَعِينُ بِالْمُشْرِكِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ فَأَسْلَمْنَا وَشَهِدْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا خبیب بن اساف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اور میری قوم کا ایک شخص، اسلام لانے سے پہلے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو ہم نے عرض کیا: ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم کسی معرکے میں شریک ہو اور ہم ان کے ساتھ شریک نہ ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”کیا تم مسلمان ہو چکے ہو؟“ ہم نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد نہیں لیتا۔“ چنانچہ ہم مسلمان ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (اس معرکے میں) شریک ہوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4180]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 224، حدیث 4195»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4180 in Urdu