الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. ذؤيب بن قبيصة الخزاعي أبو قبيصة بن ذؤيب الفقيه
سیدنا ذؤیب بن قبیصہ خزاعی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوقبیصہ بن ذؤیب الفقیہ
حدیث نمبر: 4199
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي ذُؤَيْبٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَضَرَ قَالَتْ صَفِيَّةُ: يَا رَسُولَ اللهِ لِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِكَ أَهْلٌ يُلْجَأُ إِلَيْهِمْ وَإِنَّكَ أَجْلَيْتَ أَهْلِي، فَإِنْ حَدَثَ حَدَثٌ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ: إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا ذؤیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کی ازواج میں سے ہر ایک کے میکے والے ہیں جن کی طرف وہ رجوع کر سکتی ہے، جبکہ آپ نے میرے میکے والوں کو جلاوطن کر دیا ہے، اگر کوئی معاملہ پیش آئے تو میں کس کی طرف رجوع کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی طرف۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الذال/حدیث: 4199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 230، حدیث 4214»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4199 in Urdu