الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. رافع بن خديج بن رافع الأنصاري يكنى أبا عبد الله من أخباره
سیدنا رافع بن خدیج بن رافع انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، آپ کے واقعات
حدیث نمبر: 4226
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ خَرَجَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّهُ فَاسْتَصْغَرَهُ، فَقَالَ لَهُ عَمِّي: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ رَامٍ فَأَخْرَجَهُ فَأَصَابَهُ سَهْمٌ فِي صَدْرِهِ أَوْ نَحْرِهِ، فَأَتَى عَمُّهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ أَخِي أُصِيبَ بِسَهْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ تَدَعْهُ فِيهِ فَيَمُوتَ مَاتَ شَهِيدًا. قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ حُسَيْنٍ: وَحَدَّثَتْنِي امْرَأَتُهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَرَاهُ يَغْتَسِلُ فَيَتَحَرَّكُ فِي صَدْرِهِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اُحد کے دن (میدان جنگ میں) نکلے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کم عمر سمجھتے ہوئے واپس بھیجنا چاہا، اس پر ان کے چچا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو تیر انداز ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (میدان میں) نکلنے دیا، چنانچہ اسے سینے یا حلق میں تیر لگ گیا، تو اس کے چچا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: میرے بھتیجے کو تیر لگا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اسے اسی حال میں چھوڑ دو اور وہ مر جائے تو وہ شہید مرے گا۔“ عبداللہ بن حسین کہتے ہیں: مجھے اس کی بیوی نے بتایا کہ وہ اسے غسل کرتے دیکھتیں تو اس کے سینے میں (تیر) حرکت کرتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4226]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 239، حدیث 4241»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4226 in Urdu