الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. سعيد بن المسيب، عن رافع بن خديج
سعید بن مسیب کی سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4252
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِيُّ، قَالَ: أَتَيْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، فَقُلْتُ: بَلَغَنَا عَنْكَ شَيْءٌ فِي الْمُزَارَعَةِ، فَقَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا حَتَّى ذَكَرَ لَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فِيهِ حَدِيثًا، فَأَتَى رَافِعًا فَأَخْبَرَهُ رَافِعٌ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بَنِي حَارِثَةَ فَرَأَى زَرْعًا فِي أَرْضِ ظُهَيْرٍ، فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ زَرْعَ ظُهَيْرٍ! فَقَالُوا: لَيْسَتْ لِظُهَيْرٍ قَالَ: أَلَيْسَتْ أَرْضَ ظُهَيْرٍ؟ قَالُوا: بَلَى، وَلَكِنَّهُ زَرْعُ فُلَانٍ، قَالَ: فَرُدُّوا عَلَيْهِ نَفَقَتَهُ وَخُذُوا زَرْعَكُمْ قَالَ رَافِعٌ: فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ نَفَقَتَهُ وَأَخَذْنَا زَرْعَنَا.
ابوجعفر خطمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے پاس آیا، میں نے عرض کیا: ہمیں آپ سے مزارعت کے بارے میں کوئی بات پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما اسے کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے انہیں اس بارے میں ایک حدیث بیان کی، تو وہ رافع کے پاس آئے، رافع نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو حارثہ کے پاس تشریف لائے تو ظہیر کی زمین میں کھیتی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظہیر کی کھیتی کتنی اچھی ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یہ ظہیر کی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا یہ ظہیر کی زمین نہیں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن یہ کھیتی فلاں شخص کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے اس کا خرچہ واپس کرو اور اپنی کھیتی لے لو۔“ رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ ہم نے اسے اس کا خرچہ واپس کیا اور اپنی کھیتی لے لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4252]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 244، حدیث 4267»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4252 in Urdu