الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. حنظلة بن قيس، عن رافع
حنظلہ بن قیس کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4315
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، عَنْ كَرْيِ الْأَرْضِ؟ فَقَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَرْيِ الْأَرْضِ بِمَا يَخْرُجُ مِنْهَا.
حنظلہ بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے زمین کرایہ پر دینے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زمین کی پیداوار کے عوض اسے کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4315]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 259، حدیث 4330»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4315 in Urdu