🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ابن رافع بن خديج، عن أبيه والاختلاف على مجاهد في روايته
ابن رافع بن خدیج کی اپنے والد سے روایات، اور مجاہد سے اس روایت میں اختلاف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4339
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنِ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ رَافِعٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَرَّ بِحَائِطٍ فَأَعْجَبَهُ فَقَالَ: لِمَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: هُوَ لِي، قَالَ: مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا؟ قُلْتُ: اسْتَأْجَرْتُهُ، قَالَ: لَا تَسْتَأْجِرْهُ بِشَيْءٍ.
ابن رافع بن خدیج رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ کے پاس سے گزرے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کس کا ہے؟“ میں نے عرض کیا: یہ میرا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہیں کہاں سے ملا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اسے کرایہ پر لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کسی بھی چیز کے عوض کرایہ پر مت لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4339]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 263، حدیث 4354»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4339 in Urdu