الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج، عن جده رافع
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کی اپنے دادا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4376
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: أَصَبْنَا إِبِلًا فَنَدَّ مِنْهَا بَعِيرٌ فَرَمَيْنَاهُ بِالنَّبْلِ، فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ لِهَذِهِ الْإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ، فَمَا نَدَّ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ ذَلِكَ وَكُلُوهُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں (مالِ غنیمت میں) کچھ اونٹ ملے، ان میں سے ایک اونٹ بھاگ نکلا، تو ہم نے اسے تیر مارے، پھر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان اونٹوں میں بھی وحشی جانوروں کی طرح بدکنے کی عادت ہوتی ہے، پس جو ان میں سے بدک جائے اس کے ساتھ یہی کرو اور اسے کھا لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4376]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 272، حدیث 4391»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4376 in Urdu