🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج، عن جده رافع
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کی اپنے دادا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4391
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، قَالَ: مَاتَ رِفَاعَةُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَرَكَ عَبْدًا حَجَّامًا وَجَمَلًا نَاضِحًا وَأَرْضًا، فَقَالَ: أَمَّا الْحَجَّامُ فَلَا تَأْكُلُوا مِنْ كَسْبِهِ وَأَطْعِمُوهُ النَّاضِحَ، قَالُوا: الْأَمَةُ تَكْسِبُ؟ قَالَ: لَا تَأْكُلْ مِنْ كَسْبِ الْأَمَةِ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ تَبْتَغِيَ بِفَرْجِهَا.
عبایہ بن رفاعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: رفاعہ رضی اللہ عنہ کی وفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوئی اور انہوں نے ایک پچھنا لگانے والا غلام، ایک پانی ڈھونے والا اونٹ اور ایک زمین چھوڑی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہا پچھنا لگانے والا، تو اس کی کمائی مت کھاؤ، بلکہ وہ کمائی پانی ڈھونے والے اونٹ کو کھلا دو۔“ لوگوں نے کہا: لونڈی بھی کماتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈی کی کمائی مت کھاؤ، کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ اپنی شرمگاہ کے ذریعے کمائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 275، حدیث 4406»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4391 in Urdu