الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج، عن جده رافع
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کی اپنے دادا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4395
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ الْحِمْصِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، قَالُوا: ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: تَحَدَّثُوا وَلْيَتَبَوَّأْ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مَقْعَدَهُ مِنْ جَهَنَّمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَشْيَاءَ فَنَكْتُبُهَا؟ فَقَالَ: اكْتُبُوا وَلَا حَرَجَ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”(میری) باتیں بیان کرو، اور جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ سے کچھ باتیں سنتے ہیں تو انہیں لکھ لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھ لو، کوئی حرج نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 276، حدیث 4410»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4395 in Urdu