الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. رافع بن عمرو الغفاري
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4444
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ (ح) . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ وَعُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ - قَالَا: ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيُّ، حَدَّثَنِي جَدِّي، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَرْمِي نَخْلًا لِلْأَنْصَارِ وَأَنَا غُلَامٌ، فَأَتَوْا بِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا غُلَامُ، لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ؟ " قُلْتُ: آكُلُ! قَالَ: " فَلَا تَرْمِ النَّخْلَ، وَكُلْ مِمَّا يَسْقُطُ فِي أَسَافِلِهَا "، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: " اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ ".
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں انصار کی کھجوروں پر پتھر مارا کرتا تھا، جبکہ میں ایک لڑکا تھا، تو لوگ مجھے پکڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! تم کھجور کے درختوں پر پتھر کیوں مارتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں کھانا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درختوں پر پتھر مت مارو، بلکہ جو کھجوریں نیچے گر جائیں انہیں کھاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اے اللہ! اس کا پیٹ بھر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 19، حدیث 4459»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4444 in Urdu