🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. رويفع بن ثابت الأنصاري
سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4470
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ حَنَشٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ حِينَ فَتَحَ جَرْبَةَ، فَلَمَّا فَتَحَهَا قَامَ فِينَا خَطِيبًا فَقَالَ: لَا أَقُولُ لَكُمْ إِلَّا مَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، قَالَ: لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَبِيعَ مَغْنَمًا حَتَّى يُقْسَمَ، وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَرْكَبَ دَابَّةً مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا، وَلَا يَلْبَسُ ثَوْبًا حَتَّى إِذَا خَلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ ".
حنش (صنعانی) رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس وقت موجود تھا جب انہوں نے جربہ فتح کی، تو جب انہوں نے اسے فتح کر لیا تو ہمارے درمیان خطیب بن کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں تم سے وہی کہوں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حنین کے دن فرمایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ مالِ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے فروخت کرے، اور کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ مسلمانوں کے فَیء میں سے کوئی سواری (اس طرح) استعمال کرے کہ جب اسے لاغر کر دے تو واپس کر دے، اور نہ ہی کوئی کپڑا (اس طرح) پہنے کہ جب اسے پرانا کر دے تو (فیء میں) واپس کر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4470]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 27، حدیث 4485»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4470 in Urdu