🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. رويفع بن ثابت الأنصاري
سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4476
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ أَنَّ شُيَيْمَ بْنَ بَيْتَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ شَيْبَانَ بْنَ قَيْسٍ الْقِتْبَانِيَّ يَقُولُ: اسْتَخْلَفَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ رُوَيْفِعَ بْنَ ثَابِتٍ عَلَى أَسْفَلِ الْأَرْضِ، قَالَ شَيْبَانُ بْنُ قَيْسٍ: فَسِرْنَا مَعَهُ، قَالَ: فَأَخْبَرَنِي رُوَيْفِعُ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: كَانَ أَحَدُنَا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْخُذُ نِضْوَ أَخِيهِ عَلَى أَنْ يُعْطِيَهُ النِّصْفَ مِمَّا يَغْنَمُ وَلَهُ النِّصْفُ، حَتَّى إِنَّ أَحَدَنَا لَيَطِيرُ لَهُ النَّصْلُ وَالرِّيشُ وَالْآخَرَ الْقِدْحُ، ثُمَّ قَالَ لِي رُوَيْفِعٌ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رُوَيْفِعُ، لَعَلَّ الْحَيَاةَ سَتَطُولُ بِكَ بَعْدِي، فَأَخْبِرِ النَّاسَ أَنَّهُ مَنْ عَقَدَ لِحْيَتَهُ أَوْ تَقَلَّدَ وَتَرًا أَوِ اسْتَنْجَى بِرَجِيعِ دَابَّتِهِ أَوْ بِعَظْمٍ فَإِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَرِيءٌ مِنْهُ ".
شیبان بن قیس قتبانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: محمد بن مخلد نے سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کو زمین کے نچلے حصے (مصر کے زیریں علاقے) پر اپنا نائب مقرر کیا، شیبان بن قیس کہتے ہیں: تو ہم ان کے ساتھ روانہ ہوئے، پھر مجھے سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بتایا، وہ کہتے ہیں: ہم میں سے کوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنے بھائی کا لاغر اونٹ اس شرط پر لیتا کہ وہ اسے مالِ غنیمت کا آدھا حصہ دے گا اور آدھا خود رکھے گا، یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو تیر کا پیکان اور پر ملتا اور دوسرے کو تیر کی لکڑی (ڈنڈی) ملتی۔ پھر سیدنا رویفع رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے رویفع! ہو سکتا ہے میرے بعد تمہاری زندگی طویل ہو جائے، تو لوگوں کو بتا دینا کہ جس نے اپنی داڑھی کو گانٹھ لگائی، یا کمان کی تانت گلے میں ڈالی، یا اپنے جانور کی مینگنی یا ہڈی سے استنجا کیا، تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بری ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4476]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 28، حدیث 4491»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4476 in Urdu