الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. رفاعة بن عبد المنذر أبو لبابة الأنصاري " من بني عمرو بن عوف، ثم من بني أمية بن زيد ويقال بشر بن عبد المنذر، ويقال بشير بن عبد المنذر "
سیدنا رفاعہ بن عبدالمنذر ابولبابہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو عمرو بن عوف سے، پھر بنو امیہ بن زید سے تعلق رکھتے تھے، انہیں بشر بن عبدالمنذر اور بشیر بن عبدالمنذر بھی کہا گیا ہے)
حدیث نمبر: 4494
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا تَابَ اللهُ عَلَى أَبِي لُبَابَةَ قَالَ أَبُو لُبَابَةَ: جِئْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَهْجُرُ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ بِهَا الذَّنْبَ، وَأَنْخَلِعُ مِنْ مَالِي صَدَقَةً لِلهِ وَلِرَسُولِهِ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا لُبَابَةَ، يُجْزِئُ عَنْكَ الثُّلُثُ، قَالَ: فَتَصَدَّقْتُ بِالثُّلُثِ.
حسین بن سائب بن ابی لبابہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: جب اللہ نے سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کی توبہ قبول فرمائی تو سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اپنی قوم کے اس گھر کو چھوڑ دوں گا جہاں مجھ سے یہ گناہ سرزد ہوا، اور اپنا سارا مال اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر کے اس سے الگ ہو جاؤں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابولبابہ! تمہارے لیے تہائی مال کافی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے تہائی مال صدقہ کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4494]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 32، حدیث 4509»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4494 in Urdu