🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. رفاعة بن عبد المنذر أبو لبابة الأنصاري " من بني عمرو بن عوف، ثم من بني أمية بن زيد ويقال بشر بن عبد المنذر، ويقال بشير بن عبد المنذر "
سیدنا رفاعہ بن عبدالمنذر ابولبابہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو عمرو بن عوف سے، پھر بنو امیہ بن زید سے تعلق رکھتے تھے، انہیں بشر بن عبدالمنذر اور بشیر بن عبدالمنذر بھی کہا گیا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4498
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَابِهْرَامَ الْإِيذَجِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ: كَيْفَ تُقَاتِلُونَ الْقَوْمَ إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ؟ " فَقَامَ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِذَا كَانَ الْقَوْمُ مِنَّا حَيْثُ يَنَالُهُمُ النَّبْلُ كَانَتِ الْمُرَامَاةُ بِالنَّبْلِ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى يَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الْحِجَارَةُ كَانَتِ الْمُرَاضَخَةُ بِالْحِجَارَةِ، فَأَخَذَ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ فِي يَدَهِ وَحَجَرَيْنِ فِي حِزْمَتِهِ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى يَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْمُدَاعَسَةُ بِالرِّمَاحِ، فَإِذَا انْقَضَتِ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْجِلَادُ بِالسُّيُوفِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بِهَذَا أُنْزِلَتِ الْحَرْبُ، مَنْ قَاتَلَ فَلْيُقَاتِلْ قِتَالَ عَاصِمٍ ".
محمد بن حجاج رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنے والد (سائب بن ابی لبابہ) سے بیان کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فرمایا: ”جب تمہارا دشمن سے سامنا ہو تو تم ان سے کیسے لڑو گے؟“ تو عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! جب دشمن ہم سے اتنے فاصلے پر ہو کہ تیر پہنچ سکے تو تیروں سے مقابلہ ہوگا، پھر جب وہ اتنے قریب آ جائیں کہ ہم اور وہ پتھروں کی زد میں آ جائیں تو پتھروں سے مقابلہ ہوگا - انہوں نے تین پتھر اپنے ہاتھ میں اور دو پتھر اپنے تھیلے میں رکھے - پھر جب وہ اتنے قریب آ جائیں کہ ہم اور وہ نیزوں کی زد میں آ جائیں تو نیزوں سے مقابلہ ہوگا، پھر جب نیزے ختم ہو جائیں تو تلواروں سے مقابلہ ہوگا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنگ اسی طرح اتاری گئی ہے، جو لڑے وہ عاصم کی طرح لڑے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4498]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 34، حدیث 4513»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4498 in Urdu