🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب البيان في نسخ ذلك ورجوع ابن عباس عن الصرف، ونهيه عنه رضي الله عنه
اس حکم کے منسوخ ہونے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بیع صرف سے رجوع کرنے اور اس سے منع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ يَقُولُ: بَاعَ شَرِيكٌ لِي بِالْكُوفَةِ دَرَاهِمَ بِدَرَاهِمَ بَيْنَهُمَا فَضْلٌ، فَقُلْتُ: مَا أَرَى هَذَا يَصْلُحُ، قَالَ: لَقَدْ بِعْتُهَا فِي السُّوقِ فَمَا عَابَ ذَلِكَ عَلَيَّ أَحَدٌ، فَأَتَيْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَتِجَارَتُنَا هَكَذَا، فَقَالَ: مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَا بَأْسَ بِهِ، وَمَا كَانَ نَسِيئًا فَلَا خَيْرَ فِيهِ وَأَتَيْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ؛ فَإِنَّهُ كَانَ أَعْظَمَ تِجَارَةً مِنِّي فَأَتَيْتُهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: صَدَقَ الْبَرَاءُ.
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: " هَذَا مَنْسُوخٌ، لَا يُؤْخَذُ بِهَذَا ".
عمرو بن دینار کہتے ہیں: میں ابومنہال کے ساتھ تھا، وہ کہہ رہے تھے: کوفہ میں میرے ایک شریک نے درہم، درہموں کے بدلے بیچے جن کے درمیان کمی بیشی تھی، تو میں نے کہا: میرا خیال ہے یہ درست نہیں۔ اس (شریک) نے کہا: میں نے تو یہ بازار میں بیچے ہیں اور کسی نے مجھ پر اعتراض نہیں کیا، تو میں سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ہماری تجارت اسی طرح ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہاتھوں ہاتھ ہو اس میں کوئی حرج نہیں، اور جو ادھار ہو اس میں کوئی خیر نہیں۔“ پھر میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ بڑے تاجر تھے، تو میں نے یہ بات ان سے ذکر کی، انہوں نے فرمایا: براء نے سچ کہا۔
حمیدی کہتے ہیں: ”یہ (حکم) منسوخ ہے، اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 450]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 176، حدیث 453»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 450 in Urdu