الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. ربيعة بن عباد الديلي
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4570
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِي الْمَجَازِ يَتَّبِعُ النَّاسَ فِي مَنَازِلِهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ أَحْوَلُ وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَغُرَّنَّكُمْ هَذَا عَنْ دِينِكُمْ وَدِينِ آبَائِكُمْ! فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
سیدنا ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز میں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پیچھے پیچھے جا کر انہیں ان کے ڈیروں میں اللہ عزوجل کی طرف بلا رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک بھینگی آنکھوں والا شخص کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ تمہیں تمہارے دین اور تمہارے باپ دادا کے دین سے دھوکہ نہ دے، تو میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: اس کا چچا ابولہب۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4570]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 61، حدیث 4585»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4570 in Urdu