الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب ما جاء في التداوي وترك الغيبة وحسن الخلق
علاج کروانے، غیبت چھوڑنے اور حسنِ اخلاق کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 461
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، (ح) وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالُوا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ الْأَعْرَابُ: نَاسٌ كَثِيرٌ مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا، فَأُسْكِتَ النَّاسُ لَا يَتَكَلَّمُ غَيْرُهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فِي أَشْيَاءَ مِنْ أُمُورِ النَّاسِ لَا بَأْسَ بِهَا، فَقَالَ: عِبَادَ اللهِ، وَضَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ امْرَأً ظُلْمًا فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعَلَيْنَا حَرَجٌ أَنْ نَتَدَاوَى؟ قَالَ: " تَدَاوَوْا عِبَادَ اللهِ، فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً إِلَّا الْهَرَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْمَرْءُ؟ قَالَ: " الْخُلُقُ الْحَسَنُ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ بہت سے بدو ادھر ادھر سے آ گئے، تو لوگ خاموش ہو گئے اور ان کے سوا کوئی نہیں بولتا تھا۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا فلاں چیز میں ہم پر حرج ہے؟ (یہ سوال) لوگوں کے ایسے معاملات کے بارے میں (تھے) جن میں کوئی حرج نہیں تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے سوائے اس شخص کے جو ظلماً کسی پر زیادتی کرے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہمارے لیے علاج کروانے میں کوئی حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اس کی دوا بھی رکھی ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انسان کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 179، حدیث 464»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 461 in Urdu