🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. رشيد بن مالك أبو عميرة السعدي
سیدنا رشید بن مالک ابوعمیرہ سعدی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4617
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ - قَالُوا: ثَنَا مُعَرِّفُ بْنُ وَاصِلٍ السَّعْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ قَالَتْ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمِيرَةَ رُشَيْدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ تَمْرٌ، فَقَالَ لَهُ: " مَا هَذَا؟ أَهَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ؟ "، قَالَ الرَّجُلُ: صَدَقَةٌ! قَالَ: " فَقَدِّمْهَا إِلَى الْقَوْمِ ". قَالَ: وَحَسَنٌ بَيْنَ يَدَيْهِ يَتَعَفَّرُ، قَالَ: فَأَخَذَ الصَّبِيُّ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، قَالَ: فَفَطِنَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَدْخَلَ إِصْبَعَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ فَانْتَزَعَ التَّمْرَةَ ثُمَّ قَذَفَهُ بِهَا وَقَالَ: إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ.
سیدنا ابوعمیرہ رشید بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ایک تھال لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”یہ کیا ہے، ہدیہ ہے یا صدقہ؟“ اس آدمی نے کہا: صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے لوگوں کے سامنے رکھ دو۔“ کہتے ہیں: اور حسن رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مٹی میں لوٹ پوٹ ہو رہے تھے، تو بچے نے ایک کھجور اٹھا کر منہ میں ڈال لی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ لیا اور اپنی انگلی بچے کے منہ میں ڈال کر وہ کھجور نکال دی، پھر اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”ہم آلِ محمد صدقہ نہیں کھاتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4617]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 76، حدیث 4632»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4617 in Urdu