الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. زيد بن الخطاب بن نفيل بن عبد العزى بن رباح بن عبد الله بن قرط بن رزاح بن عدي بن كعب " بدري استشهد يوم اليمامة "
سیدنا زید بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب رضی اللہ عنہ، بدری، جنگ یمامہ میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 4629
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَرَآنِي أَبُو لُبَابَةَ وَزَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَنَا أَقْتُلُ حَيَّةً مِنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ وَكُنَّا نَدْعُوهُنَّ الْجِنَّانَ، فَقَالَا: يَا عَبْدَ اللهِ، " إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَقْتُلَ ذَوَاتَ الْبُيُوتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپوں کو مار ڈالو۔“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے ابولبابہ اور زید بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ میں گھر میں رہنے والے ایک سانپ کو مار رہا تھا، اور ہم انہیں جنان کہا کرتے تھے، تو ان دونوں نے کہا: عبداللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گھروں میں رہنے والے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4629]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 81، حدیث 4645»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4629 in Urdu