الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب ما جاء في التداوي وترك الغيبة وحسن الخلق
علاج کروانے، غیبت چھوڑنے اور حسنِ اخلاق کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 466
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَعْرَابَ يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَحَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ لَهُمْ: عِبَادَ اللهِ، وَضَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ، وَقَالَ: " تَدَاوَوْا عِبَادَ اللهِ، فَإِنَّ اللهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ مَعَهُ شِفَاءً إِلَّا الْهَرَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ قَالَ: " خُلُقٌ حَسَنٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ رہے تھے: کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے سوائے اس شخص کے جو اپنے بھائی کی عزت سے کچھ چھینے، وہی ہے جو حرج میں پڑا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! علاج کرواؤ، اللہ نے کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اس کے ساتھ شفا بھی رکھی ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ (عرض کیا گیا:) یا رسول اللہ! بندے کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 181، حدیث 469»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 466 in Urdu