الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. عبد الله بن عمر، عن زيد بن ثابت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4765
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: ابْتَعْتُ زَيْتًا مِنَ السُّوقِ، حَتَّى إِذَا اسْتَوْفَيْتُ لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي بِهِ رِبْحًا حَسَنًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ بِيَدِي عَلَى يَدِهِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي بِذِرَاعِي، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ: لَا تَبِعْهُ حَيْثُ ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّلْعَةُ حَيْثُ تُبْتَاعُ حَتَّى يَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے بازار سے تیل خریدا، جب میں اسے پورا وصول کر چکا تو ایک آدمی مجھ سے ملا اور مجھے اس پر اچھا نفع دینے لگا، میں نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کا ارادہ کیا تو میرے پیچھے سے ایک آدمی نے میرا بازو پکڑ لیا، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے فرمایا: اسے وہیں مت بیچو جہاں تم نے خریدا تھا، جب تک اسے اپنے ٹھکانے پر نہ لے جاؤ، ”کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ سامان اسی جگہ بیچا جائے جہاں سے خریدا گیا ہو، جب تک تاجر اسے اپنے ٹھکانوں تک نہ لے جائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4765]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 113، حدیث 4782»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4765 in Urdu