الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب ما جاء في التداوي وترك الغيبة وحسن الخلق
علاج کروانے، غیبت چھوڑنے اور حسنِ اخلاق کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 482
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ السُّلَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ قُطْبَةَ، قَالَ: كَانَ الْأَعْرَابُ إِذَا جَاؤُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اغْتَنَمْنَاهُمْ لِجَفَائِهِمْ، فَجَاؤُوا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ قَالَ: لَا حَرَجَ، وُضِعَ الْحَرَجُ عِبَادَ اللهِ، إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ بِظُلْمٍ فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ: " خُلُقٌ حَسَنٌ، هَكَذَا رَوَاهُ وَهْبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ وَهِمَ فِيهِ، وَالصَّوَابُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ.
قطبہ کہتے ہیں: بدو جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو ہم ان کی بےباکی کے باعث (سوال پوچھنے کا) موقع غنیمت جانتے، تو وہ آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! کیا ہم پر فلاں چیز میں حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں، اے اللہ کے بندو! حرج ختم کر دیا گیا ہے، سوائے اس شخص کے جو ظلماً اپنے بھائی کی عزت پر ڈاکہ ڈالے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انسان کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“
اس حدیث کو وہب بن اسماعیل نے محمد بن قیس سے اسی طرح روایت کیا ہے، جس میں انہیں وہم ہوا ہے، درست روایت سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 482]
اس حدیث کو وہب بن اسماعیل نے محمد بن قیس سے اسی طرح روایت کیا ہے، جس میں انہیں وہم ہوا ہے، درست روایت سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 482]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 185، حدیث 485»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 482 in Urdu