الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. زيد بن وهب، عن زيد بن أرقم
زید بن وہب کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4966
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: نَاشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ الَّذِي قَالَ لَهُ، فَقَامَ سِتَّةَ عَشَرَ رَجُلًا فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ "، قَالَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ: فَكُنْتُ فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي، وَكَانَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - دَعَا عَلَى مَنْ كَتَمَ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ میں لوگوں کو قسم دے کر پوچھا کہ جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ بات کہتے سنا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمائی، وہ کھڑا ہو۔ تو سولہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے (گواہی کو) چھپایا، تو میری بینائی جاتی رہی، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے خلاف بددعا کی تھی جو اسے چھپائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4966]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 171، حدیث 4985»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4966 in Urdu