الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. ثمامة بن عقبة المحلمي، عن زيد بن أرقم
ثمامہ بن عقبہ محلمی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4989
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ وَالشَّهْوَةِ، قَالَ: فَإِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ! قَالَ: " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ كَرِيحِ الْمِسْكِ فَيَضْمُرُ بَطْنُهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اہل کتاب میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! آپ کہتے ہیں کہ جنتی کھائیں پیئیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ان میں سے ہر ایک کو کھانے، پینے، جماع اور خواہش میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ اس نے کہا: مگر جو کھاتا ہے اسے حاجت بھی ہوتی ہے؟ فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت مشک کی خوشبو جیسا پسینہ ہے جس سے اس کا پیٹ سکڑ جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4989]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 178، حدیث 5008»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4989 in Urdu