🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. يزيد بن حيان التيمي، عن زيد بن أرقم
یزید بن حیان تیمی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4997
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: سَحَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ فَاشْتَكَى لِذَلِكَ أَيَّامًا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ سَحَرَكَ، عَقَدَ لَكَ عُقَدًا! فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَجَاءَ بِهَا، فَجَعَلَ كُلَّمَا حَلَّ عُقْدَةً وَجَدَ لِذَلِكَ خِفَّةً، فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ، فَمَا ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ الْيَهُودِيَّ وَلَا رَآهُ فِي وَجْهِهِ قَطُّ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: یہود میں سے ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کر دیا، جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کئی دن بیمار رہے۔ پھر جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: یہود میں سے ایک شخص نے آپ پر جادو کیا ہے، اس نے آپ کے لیے کچھ گرہیں باندھی ہیں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اس کی طرف بھیجا، انہوں نے وہ گرہیں نکالیں اور لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوں جوں ایک گرہ کھولتے جاتے، اتنا ہی ہلکا پن محسوس کرتے، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے اٹھے جیسے کسی بندھن سے آزاد ہوئے ہوں۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اس یہودی کا ذکر نہ کیا اور نہ اس (یہودی) نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر اس کا (کوئی اثر) دیکھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4997]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 180، حدیث 5016»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4997 in Urdu