الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. أبو مسلم البجلي، عن زيد بن أرقم
ابومسلم بجلی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5104
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ دَاوُدَ الطُّفَاوِيَّ يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو مُسْلِمٍ الْبَجَلِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: جَاءَ نَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ فَقَالُوا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى هَذَا الرَّجُلِ، فَإِنْ يَكُ نَبِيًّا فَنَحْنُ أَسْعَدُ النَّاسِ بِهِ، وَإِنْ كَانَ مَلِكًا عِشْنَا فِي جَنَاحِهِ! فَانْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالُوا، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى حُجَرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلُوا يُنَادُونَ: يَا مُحَمَّدُ! يَا مُحَمَّدُ! قَالَ: فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لا يَعْقِلُونَ، وَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُذُنِي وَقَالَ: لَقَدْ صَدَّقَ اللهُ قَوْلَكَ يَا زَيْدُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عربوں میں سے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے: ہمیں اس آدمی کے پاس لے چلو، اگر وہ نبی ہے تو ہم اس کی وجہ سے سب لوگوں سے زیادہ خوش نصیب ہوں گے، اور اگر وہ بادشاہ ہے تو ہم اس کے سائے میں زندگی گزاریں گے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی بات بتائی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجروں کے پاس آئے اور پکارنے لگے: اے محمد! اے محمد! راوی کہتے ہیں: تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں“ [الحجرات: 4] ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا کان پکڑا اور فرمایا: ”اے زید! اللہ نے تمہاری بات کو سچا ثابت کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5104]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 210، حدیث 5123»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5104 in Urdu