الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
150. عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن زيد بن خالد
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5194
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحُدَيْبِيَةِ عَلَى أَثَرِ سَمَاءٍ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: " أَلَمْ تَسْمَعُوا مَا قَالَ رَبُّكُمُ اللَّيْلَةَ؟ قَالَ: مَا أَنْعَمْتُ عَلَى عِبَادِي مِنْ نِعْمَةٍ إِلَّا أَصْبَحَ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بِهَا كَافِرُونَ، فَأَمَّا مَنْ حَمِدَنِي عَلَى سُقْيَايَ وَأَثْنَى عَلَيَّ فَذَاكَ آمَنَ بِي وَكَفَرَ بِالْكَوْكَبِ، وَأَمَّا مَنْ قَالَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَاكَ الَّذِي آمَنَ بِالْكَوْكَبِ وَكَفَرَ بِنِعْمَتِي.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ میں بارش کے بعد ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”کیا تم نے سنا کہ تمہارے رب نے آج رات کیا فرمایا؟ فرمایا: میں نے اپنے بندوں پر جو بھی نعمت کی، تو ان میں سے ایک گروہ اس کا ناشکرا نکلا۔ رہا وہ جس نے مجھے بارش برسانے پر میری حمد کی اور میری ثنا بیان کی، تو وہ مجھ پر ایمان لایا اور ستارے کا انکار کیا۔ اور جس نے کہا: ہم پر فلاں فلاں ستارے کے طلوع سے بارش ہوئی، تو وہ ستارے پر ایمان لایا اور میری نعمت کا انکار کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5194]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 241، حدیث 5213»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5194 in Urdu