🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
182. زاهر بن حرام الأشجعي " كان ينزل الكوفة "
سیدنا زاہر بن حرام اشجعی رضی اللہ عنہ، کوفہ میں رہتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5291
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ، ثَنَا رَافِعُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ سَالِمٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَشْجَعَ يُقَالُ لَهُ زَاهِرُ بْنُ حَرَامٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ: وَكَانَ رَجُلًا بَدَوِيًّا لَا يَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ إِلَّا بِطُرْفَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ يُهْدِيهَا، فَرَآهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسُّوقِ يَبِيعُ سِلْعَةً وَلَمْ يَكُنْ أَتَاهُ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ وَرَائِهِ بِكَفَّيْهِ، فَالْتَفَتَ وَأَبْصَرَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ كَفَّيْهِ فَقَالَ: مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟ "، قَالَ: إِذَنْ تَجِدُنِي يَا رَسُولَ اللهِ كَاسِدًا! قَالَ: " وَلَكِنَّكَ عِنْدَ اللهِ رَبِيحٌ.
سیدنا زاہر بن حرام اشجعی رضی اللہ عنہ ایک دیہاتی آدمی تھے، وہ جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو کوئی عمدہ چیز یا تحفہ ہدیہ کرنے کے لیے لے کر آتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بازار میں دیکھا، وہ اپنا سامان بیچ رہے تھے اور (ابھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر نہیں ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیچھے سے اپنے دونوں ہاتھوں سے گلے لگا لیا۔ انہوں نے پلٹ کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کو بوسہ دینے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون اس غلام کو خریدے گا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر تو آپ مجھے بے وقعت پائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن تم اللہ کے نزدیک قیمتی ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5291]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 274، حدیث 5310»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5291 in Urdu