الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. ما أسند سعد بن عبادة رضي الله عنه
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ أُمَّ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ مَاتَتْ وَهُوَ غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى أُمِّي، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَهَا، " فَصَلَّى عَلَيْهَا وَقَدْ أَتَى لَهَا شَهْرٌ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی والدہ فوت ہو گئیں جبکہ وہ غائب تھے، جب وہ واپس آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ آپ میری والدہ کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر پر تشریف لے گئے اور ان کی نماز جنازہ پڑھائی، حالانکہ ان کی وفات کو ایک مہینہ گزر چکا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5359]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 20، حدیث 5378»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5359 in Urdu