🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. وما أسند أبو سعيد الخدري رضي الله عنه
اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5420
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو قَزَعَةَ أَنَّ أَبَا نَضْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ أَخْبَرَهُ: أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ، جَعَلَنَا اللهُ فِدَاكَ، مَاذَا يَصْلُحُ لَنَا مِنَ الْأَشْرِبَةِ؟ قَالَ: لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ، جَعَلَنَا اللهُ فِدَاكَ، أَوَتَدْرِي مَا النَّقِيرُ؟ قَالَ: " نَعَمْ، الْجِذْعُ يُنْقَرُ وَسَطُهُ، وَلَا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا فِي الْحَنْتَمَةِ، وَعَلَيْكُمْ بَالْمُوكَأِ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بتاتے ہیں کہ عبدالقیس کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اللہ ہمیں آپ پر قربان کرے، ہمارے لیے کون سے مشروب موزوں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نقیر میں مت پیو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اللہ ہمیں آپ پر قربان کرے، کیا آپ کو معلوم ہے نقیر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ کھجور کا تنا ہے جس کا درمیانی حصہ کھوکھلا کیا جاتا ہے، اور دبّاء (کدو کی تونبی) میں بھی نہ پیو، اور حنتمہ (سبز مٹکے) میں بھی نہیں، اور تم مشکیزے کا استعمال لازم پکڑو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 36، حدیث 5439»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5420 in Urdu