الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. سعد بن أبي رافع
سیدنا سعد بن ابی رافع رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5460
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ الْحَجَّاجِ الثَّقَفِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي رَافِعٍ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعُودُنِي، فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ، حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا عَلَى فُؤَادِي، فَقَالَ: إِنَّكَ رَجُلٌ مَفْؤُودٌ فَائْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلَدَةَ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ يَتَطَبَّبُ، فَلْيَأْخُذْ خَمْسَ تَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ، فَلْيَجَأْهُنَّ بِنَوَاهُنَّ، ثُمَّ لِيَدْلُكَ بِهِنَّ ".
مجاہد کہتے ہیں: سعد بن ابی رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سینے کے درمیان رکھا یہاں تک کہ مجھے اس کی ٹھنڈک اپنے دل پر محسوس ہوئی، پھر فرمایا: ”تم دل کی بیماری میں مبتلا ہو، حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طب جانتا ہے، وہ مدینہ کی عجوہ کھجور میں سے پانچ کھجوریں لے، انہیں ان کی گٹھلیوں سمیت کوٹے، پھر انہیں تمہیں لگائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5460]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 50، حدیث 5479»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5460 in Urdu