الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. سعد بن المدحاس
سیدنا سعد بن مدحاس رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5481
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْبَهْرَانِيُّ، أَنَا نَصْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَصْرٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنِ ابْنِ عَائِدٍ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ الْمِدْحَاسِ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ عَلِمَ شَيْئًا فَلَا يَكْتُمْهُ، وَمَنْ دَمَعَتْ عَيْنَاهُ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ لَمْ يَحِلَّ لَهُ أَنْ يَلِجَ النَّارَ أَبَدًا إِلَّا تَحِلَّةَ الرَّحْمَنِ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ.
ابن عائذ کہتے ہیں: سیدنا سعد بن مدحاس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی کو کوئی علم حاصل ہو وہ اسے نہ چھپائے، اور جس کی آنکھیں اللہ کے خوف سے آنسو بہائیں اس کے لیے جہنم میں داخل ہونا کبھی حلال نہیں سوائے رحمن کی قسم پوری کرنے کے، اور جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ جہنم میں اپنا گھر بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5481]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 56، حدیث 5502»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5481 in Urdu