🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. ومما أسند أسيد بن حضير رضي الله عنه
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 553
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمِهْرِقَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الدَّشْتَكِيُّ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يُضْحِكُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِصْبَعِهِ فِي خَاصِرَتِهِ، قَالَ: قَتَلْتَنِي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " اقْتَصَّ قَالَ: إِنَّ عَلَيْكَ قَمِيصًا وَلَمْ يَكُنْ عَلَيَّ قَمِيصٌ فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَمِيصَهُ حَتَّى بَدَا كَشْحُهُ فَاحْتَضَنَهُ، وَجَعَلَ يُقَبِّلُ كَشْحَهُ، وَيَقُولُ: بِأَبِي وَأُمِّي هَذَا أَرَدْتُ.
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (لوگوں کو) ہنسا رہا تھا، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے اس کے پہلو میں کچونی ماری، تو اس نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے مار ہی ڈالا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدلہ لے لو۔“ اس نے کہا: آپ پر قمیص ہے اور مجھ پر قمیص نہیں تھی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اٹھائی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلو ظاہر ہو گیا، تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گلے لگا لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو کو بوسہ دینے لگا اور کہنے لگا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، میں تو یہی چاہتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 206، حدیث 557»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 553 in Urdu