🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5534
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رِشْدِينَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا اعْتَمَرَ وَكَانَ فِي الطَّرِيقِ قَالَ: لَوْ نَظَرْنَا إِلَى كُلِّ بَعِيرٍ سَمِينٍ فَنَحَرْنَاهُ وَأَكَلْنَاهُ حَتَّى يَرَوْا قُوَّتَنَا، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلِ ادْعُ بِأَزْوَادِ الْقَوْمِ، ثُمَّ ادْعُ فِيهَا، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيُبَارِكُ فِيهَا، فَفَعَلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَدِمْتُمْ فَارْمُلُوا الثَّلَاثَةَ الْأَشْوَاطَ الْأُوَلَ حَتَّى يَرَوْا قُوَّتَكُمْ ".
وَيَوْمَئِذٍ يَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَشِّرُوا النَّاسَ، أَنَّهُ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا اور راستے میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش ہم ہر موٹے تازے اونٹ کو دیکھ کر اسے ذبح کر ڈالیں اور کھا لیں، تاکہ وہ (کفار) ہماری طاقت دیکھ لیں۔“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بلکہ آپ لوگوں کے زادِ راہ منگوائیں، پھر ان کے لیے دعا کریں، اللہ عزوجل اس میں برکت ڈال دے گا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم پہنچو تو پہلے تین چکروں میں رمل کرو، تاکہ وہ تمہاری طاقت دیکھ لیں۔“
اور اسی دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو خوشخبری دے دو کہ جس نے ’اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں‘ کہا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5534]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 74، حدیث 5555»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5534 in Urdu