الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5547
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ: مَرِضَ رَجُلٌ حَتَّى صَارَ جِلْدًا، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ جَارِيَةٌ تَعُودُهُ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَضَاقَ صَدْرًا بِخَطِيئَتِهِ، فَجَاءَ الْقَوْمُ يَعُودُونَهُ، فَقَالَ: سَلُوا لِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي قَدْ وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَةٍ حَرَامًا، فَلْيُقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، وَلْيُطَهِّرْنِي، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: لَوْ حُمِلَ إِلَيْكَ لَتَفَسَّخَتْ عِظَامُهُ، وَلَوْ جُلِدَ لَمَاتَ، قَالَ: فَخُذُوا مِائَةَ شِمْرَاخٍ، فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی بیمار ہو گیا یہاں تک کہ وہ صرف جِلد اور ہڈی رہ گیا، اس کی عیادت کے لیے ایک لونڈی اس کے پاس آئی تو اس نے اس سے بدکاری کر لی، اپنے اس گناہ سے اس کا سینہ تنگ ہو گیا۔ لوگ اس کی عیادت کے لیے آئے تو اس نے کہا: میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو، میں نے ایک عورت سے حرام کاری کر لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر حد قائم کریں، اور مجھے پاک کریں۔ لوگوں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی اور عرض کیا: اگر اسے آپ کے پاس اٹھا کر لایا گیا تو اس کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی، اور اگر اسے کوڑے مارے گئے تو وہ مر جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو سو تنکوں والی ایک ٹہنی لے لو اور اسے ایک ہی بار مار دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5547]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 77، حدیث 5568»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5547 in Urdu