🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. ومما أسند أسيد بن حضير رضي الله عنه
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 559
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَيَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، بَيْنَمَا أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يُصَلِّي بِاللَّيْلِ، قَالَ: إِذْ غَشِيَتْنِي مِثْلُ السَّحَابَةِ فِيهَا مِثْلُ الْمَصَابِيحِ، وَالْمَرْأَةُ نَائِمَةٌ إِلَى جَنْبِي وَهِيَ حَامِلٌ، وَالْفَرَسُ مَرْبُوطٌ فِي الدَّارِ، فَخَشِيتُ أَنْ يَنْفِرَ الْفَرَسُ، فَتَفْزَعَ الْمَرْأَةُ، فَتُلْقِيَ وَلَدَهَا، فَانْصَرَفْتُ مِنْ صَلَاتِي، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحْتُ، فَقَالَ: اقْرَأْهُ يَا أُسَيْدُ فَإِنَّ ذَلِكَ مَلَكٌ اسْتَمَعَ الْقُرْآنَ.
ابوسلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے تھے، وہ کہتے ہیں: اچانک مجھے بادل جیسی کوئی چیز نے ڈھانپ لیا جس میں چراغوں جیسی روشنی تھی، اور (میری حاملہ) بیوی میرے پہلو میں سوئی ہوئی تھی، اور گھوڑا گھر میں بندھا تھا، تو مجھے خدشہ ہوا کہ کہیں گھوڑا بدک نہ جائے، اور بیوی ڈر نہ جائے اور اس کا حمل ضائع نہ ہو جائے، چنانچہ میں نے اپنی نماز چھوڑ دی۔ جب صبح ہوئی تو میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسید! تلاوت جاری رکھتے، وہ ایک فرشتہ تھا جو قرآن سننے آیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 207، حدیث 563»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 559 in Urdu