الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. باب (أحاديث 5639–5675)
باب (احادیث 5639 تا 5675)
حدیث نمبر: 5646
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي، لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ السِّتْرُ لِلْإِذْنِ " أَوْ قَالَ: " مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے سوراخ سے جھانکا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کنگھی تھی جس سے آپ اپنا سر کھجا رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تو میرا انتظار کر رہا ہے تو میں یہ تیری آنکھ میں گھونپ دیتا، پردہ تو اجازت کے لیے ہی رکھا گیا ہے“ - یا فرمایا: ”نگاہ کی وجہ سے“ (راوی کو الفاظ میں شک ہے)۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5646]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 111، حدیث 5667»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5646 in Urdu