الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب في الغسل يوم الجمعة، والتكبير للرواح
جمعہ کے دن غسل کرنے اور نماز کے لیے جلد جانے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 577
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَبَكَّرَ وَابْتَكَرَ، وَدَنَا مِنَ الْإِمَامِ فَأَنْصَتَ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا، صِيَامُ سَنَةٍ وَقِيَامُهَا، وَذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرٌ.
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعے کے دن (اپنی بیوی کو) غسل کروایا اور خود بھی غسل کیا، سویرے (نماز کے لیے) گیا اور اول وقت گیا، اور امام کے قریب ہو کر خاموشی سے (خطبہ) سنا، تو اس کے ہر قدم کے بدلے اسے ایک سال کے روزے اور قیام کا (ثواب) ملے گا، اور یہ اللہ پر آسان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 214، حدیث 581»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 577 in Urdu