الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. عبد الله بن جعفر بن نجيح المدني عن أبي حازم
عبداللہ بن جعفر بن نجیح مدنی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5793
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَنْبَرٍ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، أَنَا أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى مِنْبَرِهِ، فَصَلَّى لِلنَّاسِ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَكَبَّرَ وَهُوَ عَلَيْهِ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَى، فَسَجَدَ فِي أَسْفَلِ الْمِنْبَرِ، ثُمَّ رَجَعَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا فَعَلْتُ هَذَا لِتَأْتَمُّوا بِي، وَلِتَعْلَمُوا صَلَاتِي.
ابوحازم کہتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے منبر پر کھڑے ہوئے اور منبر پر ہی کھڑے ہو کر لوگوں کو نماز پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ہی تکبیر کہی، پھر رکوع کیا، پھر الٹے پاؤں واپس آئے اور منبر کے نیچے سجدہ کیا، پھر واپس گئے اور ایسا ہی کرتے رہے یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کی، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے لوگو! میں نے یہ اس لیے کیا تاکہ تم میری اقتدا کرو اور میری نماز سیکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5793]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 151، حدیث 5814»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5793 in Urdu