الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بكر بن سليم الصواف المدني، عن أبي حازم
بکر بن سلیم صواف مدنی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5847
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُرَيْقٍ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَابْنُهُ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَوْنَ إِذَا أُخِّرْتُمْ فِي زَمَانِ حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ، قَدْ مُزِجَتْ عُهُودُهُمْ وَنُذُورُهُمْ فَاشْتَبَكُوا، فَكَانُوا هَكَذَا؟ " وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " تَأْخُذُونَ مَا تَعْرِفُونَ، وَتَدَعُونَ مَا تُنْكِرُونَ، وَيُقْبِلُ أَحَدُكُمْ عَلَى خَاصَّةِ نَفْسِهِ وَيَذَرُ أَمْرَ الْعَامَّةِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک مجلس میں تھے جس میں عمرو بن العاص اور ان کا بیٹا بھی موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر تم اس وقت تک باقی رہو جب لوگوں کا نکما طبقہ باقی رہ جائے، جن کے عہد اور نذریں آپس میں گڈمڈ ہو کر الجھ چکے ہوں، اور وہ ایسے ہو جائیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر دیں۔ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم وہ اختیار کرنا جسے اچھا جانتے ہو، اور وہ چھوڑ دینا جسے برا جانتے ہو، اور تم میں سے ہر شخص اپنی ذات کے معاملے پر توجہ دے اور عام لوگوں کا معاملہ چھوڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5847]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 164، حدیث 5868»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5847 in Urdu