الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. محمد بن عبد الرحمن بن أبي مليكة عن أبي حازم
محمد بن عبدالرحمن بن ابی ملیکہ کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5901
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ حَاتِمٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ بَيْنَ الْأَنْصَارِ كَوْنٌ، فَانْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ لِبِلَالٍ: إِنِ احْتُبِسْتُ فَأَقِمِ الصَّلَاةَ، وَمُرْ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَصَلَّى خَلْفَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار کے درمیان کوئی جھگڑا ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے درمیان صلح کرانے کے لیے روانہ ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اگر مجھے دیر ہو جائے تو تم نماز کھڑی کر دینا اور ابوبکر سے کہنا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف لائے جب ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5901]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 179، حدیث 5922»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5901 in Urdu