الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. خارجة بن مصعب الخراساني، عن أبي حازم
خارجہ بن مصعب خراسانی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5986
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: مَا كَانَ يَوْمٌ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَقَالَ: إِنَّ عَجُوزًا كَانَتْ تَطْبُخُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ أُصُولَ السِّلْقِ، وَتَطْرَحُ عَلَيْهِ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَكُنَّا إِذَا انْصَرَفْنَا مِنَ الْجُمُعَةِ، دَخَلْنَا فَأَكَلْنَا ".
اسی سند سے مروی ہے: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”ہمیں جمعہ کے دن سے زیادہ کوئی دن پیارا نہ تھا“، اور فرمایا: ایک بڑھیا جمعہ کے دن چقندر کی جڑیں پکایا کرتی اور اس میں جَو کے کچھ دانے ڈال دیا کرتی، تو ہم جب جمعہ سے واپس آتے تو اس کے پاس جا کر کھا لیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 202، حدیث 6009»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5986 in Urdu