الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
241. أبو مريم عبد الغفار بن القاسم، عن إياس بن سلمة
ابومریم عبدالغفار بن قاسم کی ایاس بن سلمہ سے روایات
حدیث نمبر: 6231
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، ثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَأُتِيَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: تَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، دِينَارَيْنِ، قَالَ: " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِأُخْرَى، فَقَالَ: " عَلَيْهِ دَيْنٌ؟ " قَالُوا: لَا، قَالَ: " فَهَلْ تَرَكَ كَنْزًا؟ " قَالُوا: دِينَارَيْنِ، قَالَ: " كَيَّتَانِ " وَصَلَّى عَلَيْهِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ انصار میں سے ایک شخص کا جنازہ لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا اس پر کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں، یا رسول اللہ! دو دینار۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! وہ دونوں میرے ذمے ہیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ پھر ایک اور جنازہ لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ لوگوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا اس نے کوئی خزانہ چھوڑا ہے؟“ لوگوں نے کہا: دو دینار۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو داغ ہیں۔“ اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6231]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 22، حدیث 6258»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6231 in Urdu