الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. باب فيما أعد الله من عقابه، وغضبه يوم القيامة لمن اغتصب مال مسلم، أو حلف عليه بيمين كاذبة
جو کسی مسلمان کا مال زبردستی چھینے یا اس پر جھوٹی قسم کھائے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن جو عذاب اور غضب تیار کر رکھا ہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 633
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُلَيْمٍ الْكِنْدِيُّ، ثَنَا كُرْدُوسٌ التَّغْلِبِيُّ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ كِنْدَةَ، وَرَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ، اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضٍ بِالْيَمَنِ، فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرْضِي اغْتَصَبَهَا أَبُو هَذَا؟ فَقَالَ لِلْكِنْدِيِّ: " مَا تَقُولُ؟ " قَالَ: أَقُولُ: إِنَّ أَرْضِي فِي يَدِي وَرِثْتُهَا مِنْ أَبِي، فَقَالَ لِلْحَضْرَمِيِّ: " هَلْ لَكَ مِنْ بَيِّنَةٍ؟ " قَالَ: لَا، وَلَكِنْ يَحْلِفُ يَا رَسُولَ اللهِ بِالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ هُوَ، مَا يَعْلَمُ أَنَّهَا أَرْضِي اغْتَصَبَهَا أَبُوهُ، فَتَهَيَّأَ الْكِنْدِيُّ لِلْيَمِينِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّهُ لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ مَالًا إِلَّا لَقِيَ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ أَجْذَمُ فَرَدَّهَا الْكِنْدِيُّ.
سیدنا اشعث بن قیس کندی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کندہ کے ایک شخص اور حضرموت کے ایک شخص نے یمن میں ایک زمین کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا کیا، تو حضرمی نے کہا: یا رسول اللہ! میری زمین اس کے باپ نے چھین لی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کندی سے فرمایا: ”تم کیا کہتے ہو؟“ اس نے کہا: میں کہتا ہوں کہ میری زمین میرے قبضے میں ہے، میں نے اپنے باپ سے وراثت میں پائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرمی سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی گواہ ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، لیکن یا رسول اللہ! یہ اس ذات کی قسم کھا لے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں کہ اسے معلوم نہیں کہ یہ میری زمین ہے جو اس کے باپ نے چھینی تھی۔ چنانچہ کندی قسم کھانے کے لیے تیار ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کا مال ناحق ہتھیا لے، وہ قیامت کے دن اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا (یا بےکار) ہوگا۔“ تو کندی نے وہ زمین واپس کر دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 633]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 233، حدیث 637»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 633 in Urdu