الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
284. عبد الله بن عيسى بن عبد الرحمن عن عمه عبد الرحمن بن أبي ليلى
عبداللہ بن عیسیٰ بن عبدالرحمن کی اپنے چچا عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایات
حدیث نمبر: 6390
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، ثَنَا بَشَّارُ بْنُ مُوسَى الْخَفَّافُ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي غَزَاةٍ، فَأَصَابَنَا عَطَشٌ شَدِيدٌ، فَشَكَوْنَا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ: هَلْ فَضْلَةُ مَاءٍ فِي إِدَاوَةٍ؟ فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِفَضْلَةِ مَاءٍ فِي إِدَاوَةٍ، فَحَفَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي الْأَرْضِ حُفْرَةً، وَضَعَ عَلَيْهَا نِطَعًا، وَوَضَعَ كَفَّهُ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ لِصَاحِبِ الْإِدَاوَةِ: " صُبِّ الْمَاءَ عَلَى كَفِّي، وَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ " فَفَعَلَ، قَالَ أَبُو لَيْلَى: " قَدْ رَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَتَّى رَوَى الْقَوْمُ، وَسُقُوا كُلُّهُمْ.
سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں تھے، تو ہمیں شدید پیاس لگی، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا کسی کے پاس مشک میں کچھ بچا ہوا پانی ہے؟“ تو ایک شخص مشک میں تھوڑا سا پانی لے آیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین میں ایک گڑھا کھودا اور اس پر ایک چمڑے کا دستر خوان رکھا، اور اپنی ہتھیلی زمین پر رکھی، پھر مشک والے شخص سے فرمایا: ”میری ہتھیلی پر پانی ڈالو اور اللہ کا نام لو۔“ اس نے ایسا کیا۔ ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ پانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا تھا یہاں تک کہ لوگ سیر ہو گئے اور سب نے پانی پیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 76، حدیث 6420»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6390 in Urdu