الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
291. سفيان بن قيس بن أبان الثقفي
سیدنا سفیان بن قیس بن ابان ثقفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6401
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فَضَالَةَ الصَّيْرَفِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى بْنِ كَعْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَتْنِي أُمِّي أُمَيْمَةُ، عَنْ أُمِّهَا رُقَيْقَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهَا قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَبْتَغِي النَّصْرَ بِالطَّائِفِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَأَمَرَتْ لَهُ بِشَرَابٍ مِنْ سَوِيقٍ، فَشَرِبَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَا رُقَيْقَةُ لَا تَعْبُدِي طَاغِيَتَهُمْ، وَلَا تُصَلِّي لَهَا، قُلْتُ: إِذًا يَقْتُلُونِي، قَالَ: " فَإِذَا قَالُوا لَكَ ذَلِكَ، فَقُولِي: رَبِّي رَبُّ هَذِهِ الطَّاغِيَةِ، فَإِذَا صَلَّيْتِ فَوَلِّهَا ظَهْرَكِ "، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ عِنْدِهِمْ، قَالَتْ بِنْتُ رُقَيْقَةَ: فَأَخْبَرَنِي أَخَوَايَ سُفْيَانُ، وَوَهْبٌ ابْنَا قَيْسِ بْنِ أَبَانَ، قَالَا: لَمَّا أَسْلَمَ ثَقِيفُ خَرَجْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ: مَا فَعَلَتْ أُمُّكُمَا؟ قُلْنَا: هَلَكَتْ فِي الْحَالِ الَّتِي تَرَكْتَهَا، فَقَالَ: " لَقَدْ أَسْلَمَتْ أُمُّكُمَا إِذَنْ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد ربه بن الحكم)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد ربه بن الحكم)
سیدہ رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طائف میں مدد طلب کرنے کے لیے تشریف لائے تو میرے پاس تشریف لائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ستو کا شربت بنوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے رقیقہ! ان کے طاغوت کی عبادت نہ کرنا اور نہ اس کے لیے نماز پڑھنا۔“ میں نے عرض کیا: تو یہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ تم سے یہ کہیں تو کہہ دینا: میرا رب اسی طاغوت کا بھی رب ہے، اور جب تم نماز پڑھو تو اس کی طرف پیٹھ کر لینا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے نکل آئے۔ رقیقہ کی بیٹی بیان کرتی ہیں: مجھے میرے دونوں بھائیوں سفیان اور وہب بن قیس بن ابان نے بتایا کہ جب قبیلہ ثقیف مسلمان ہوا تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہاری والدہ کا کیا حال رہا؟“ ہم نے عرض کیا: وہ اسی حالت پر فوت ہوئیں جس پر آپ نے انہیں چھوڑا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو یقیناً تمہاری والدہ مسلمان ہو کر فوت ہوئیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6401]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 80، حدیث 6431»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6401 in Urdu