الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
300. سويد بن حنظلة
سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6435
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ جَدَّتِهِ، عَنْ أَبِيهَا سُوَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ، قَالَ: خَرَجْنَا نُرِيدُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ، فَأَخَذَهُ عَدُوٌّ لَهُ، فَتَحَرَّجَ الْقَوْمُ أَنْ يَحْلِفُوا، فَحَلَفْتُ أَنَّهُ أَخِي، فَخَلَّوْا سَبِيلَهُ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: صَدَقْتَ، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ.
سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کے ارادے سے نکلے اور ہمارے ساتھ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ تھے، ان کے ایک دشمن نے انہیں پکڑ لیا تو لوگوں نے قسم کھانے میں گناہ محسوس کیا، تو میں نے قسم کھائی کہ وہ میرا بھائی ہے، چنانچہ انہوں نے اسے چھوڑ دیا۔ پھر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6435]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 89، حدیث 6465»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6435 in Urdu