الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
310. ما أسند سليمان بن صرد
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 6458
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ، قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَغَضِبَ أَحَدُهُمَا غَضَبًا شَدِيدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً، لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ، لَوْ قَالَ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ.
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، ان میں سے ایک کو سخت غصہ آ گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے، اگر وہ کہے: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ (میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)، تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6458]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 99، حدیث 6488»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6458 in Urdu