🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
323. سبرة بن أبي فاكه
سیدنا سبرہ بن ابی فاکہ رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6528
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُوسَى الثَّقَفِيِّ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي فَاكِهٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: إِنَّ الشَّيْطَانَ قَعَدَ لِابْنِ آدَمَ بِأَطْرُقِهِ كُلِّهَا، فَقَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: تُسْلِمُ وَتَدَعُ دِينَكَ وَدِينَ آبَائِكَ؟ ثُمَّ قَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْهِجْرَةِ، فَقَالَ: تُهَاجِرُ وَتَدَعُ مَوْلِدَكَ، فَتَكُونُ كَالْفَرَسِ فِي طِوَلِهِ؟ ثُمَّ قَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْجِهَادِ، فَقَالَ: تُجَاهِدُ؟ فَتُقْتَلُ، فَتُزَوَّجُ امْرَأَتُكَ، وَيُقَسَّمُ مَالُكَ "؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ ضَمِنَ اللهُ لَهُ الْجَنَّةَ.
سیدنا سبرہ بن ابی فاکہ رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے، کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”شیطان ابن آدم کے لیے اس کے تمام راستوں پر بیٹھتا ہے، چنانچہ وہ اسلام کے راستے پر بیٹھا اور کہنے لگا: کیا تو اسلام لائے گا اور اپنا دین اور اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ دے گا؟ پھر وہ ہجرت کے راستے پر بیٹھا اور کہنے لگا: کیا تو ہجرت کرے گا اور اپنی جائے پیدائش چھوڑ دے گا، پھر تو گھوڑے کی طرح باندھا ہوا رہے گا؟ پھر وہ جہاد کے راستے پر بیٹھ گیا اور کہا: کیا تو جہاد کرے گا؟ تو مارا جائے گا، تیری بیوی سے نکاح کر لیا جائے گا، اور تیرا مال تقسیم کر دیا جائے گا؟“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایسا کیا، اللہ نے اس کے لیے جنت کی ضمانت لے لی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6528]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 117، حدیث 6558»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6528 in Urdu