🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
326. جابر بن عبد الله عن سراقة بن مالك
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6551
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَا نُرِيدُ إِلَّا الْحَجَّ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ، وَكَانَ مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ هَدْيٌ، وَقَدِمَ عَلِيٌّ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ- مِنَ الْيَمَنِ، فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " بِمَ أَهْلَلْتَ؟ " قَالَ: بِمَا أَهْلَلْتَ بِهِ، وَكَانَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- هَدْيٌ وَمِائَةُ هَدْيٍ، فَقَالَ سُرَاقَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَجَّتُنَا هَذِهِ، لِعَامِنَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: " لَا، بَلْ لِلْأَبَدِ.
(سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مکہ) آئے، ہمارا ارادہ صرف حج کا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جس کے ساتھ ہدی نہیں وہ اسے عمرہ بنا لے، یہ بات لوگوں پر بہت گراں گزری۔ اور سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہدی تھی، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے کس چیز کا احرام باندھا؟“ انہوں نے کہا: جس کا آپ نے باندھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہدی اور سو مزید ہدی کے جانور تھے، تو سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارا یہ حج صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6551]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 126، حدیث 6581»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6551 in Urdu